Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایون فیلڈریفرنس:مریم نواز نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس...
شائع 14 جولائ 2021 03:07pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب اپیلوں کے معاملے پر حاضری سے استثنیٰ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نیب کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کے معاملے پر ن لیگ کی رہنماء مریم نواز نے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ وہ بطور پارٹی نائب صدر آزاد کشمیر انتخابات کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں، الیکشن مہم کے باعث عدالت ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے تاہم مریم نواز کی جگہ پر ان کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوگا۔

مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پاناماریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔

توشہ خانہ ریفرنس:نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم نواز کی درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کخلا ف مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ کیس سے متعلق کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

IHC

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

islambad

Avenfield Reference