Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی کو یورو کپ جیتنے پر کتنی رقم انعام میں ملی؟

اٹلی نے انگلینڈ کے خواب کو توڑتے ہوئے یورو کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے...
شائع 13 جولائ 2021 10:41am

اٹلی نے انگلینڈ کے خواب کو توڑتے ہوئے یورو کپ 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جس کے بعد اسے ایک خطیر رقم انعام میں ملی ہے۔

اٹلی نے اتوار کی شب کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دینے کے بعد یوروپین فٹ بال چیمپئن شپ ’یورو 2020‘ کی ٹرافی جیتی۔

دونوں ٹیمیں کا مقابلہ دونوں ہاف اور اضافی وقت میں 1-1 سے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا،یہ دوسرا موقع ہے جب اٹلی یورو چیمپئن بن گیا۔

یورو کپ جیتنے کے بعد اطالوی ٹیم کو فاتح کی حیثیت سے 2 ارب 21 کروڑ 51لاکھ روپے کی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ انگلینڈ کی ٹیم کو ایک ارب 55 کروڑ پاکستانی روپے کی انعامی رقم ملی۔

اٹلی کو فائنل جیتنے پر مجموعی طور پر 6 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ پاکستانی روپے ملے جس میں صرف فائنل جیتنے پر ایک ارب 89 کروڑ 22 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم بھی شامل ہے۔

اٹلی کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے پر 20 لاکھ یورو، پھر کوارٹر فائنل کھیلنے پر مزید 30 لاکھ یورو کی رقم بھی ملی۔

اس کے علاوہ سیمی فائنل کھیلنے پر اطالوی ٹیم کو اضافی 50 لاکھ یورو انعامی رقم دی گئی جبکہ فائنل کھیلنے پر ملنے والی انعامی رقم اس کے علاوہ ہے، یوں اٹلی کو ٹائٹل کی جیت پر مجموعی طور پر6 ارب 62 کروڑ 29 لاکھ پاکستانی روپے ملے۔

ایونٹ کی رنراپ ٹیم انگلینڈ کو 5 ارب 67 کروڑ 68 لاکھ روپے دیئے گئے جس میں فائنل کھیلنے پر ایک ارب 32 کروڑ روپے کی رقم بھی شامل ہے۔

یورو کپ کھیلنے والی 24 ٹیموں میں سے ہر ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کرنے پر ایک ارب 75 کروڑ روپے ملے ہیں۔ اس علاوہ خاص بات یہ ہے کہ انگلش ٹیم نے اپنی انعامی رقم کو برطانیہ کےطبی ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ یوئیفا انتظامیہ نے رواں سال ایونٹ کی انعامی رقم کو 304 ملین یورو سے بڑھا کر 371ملین یورو کر دیا تھا۔

England

Italy