Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کے چیئرمین بتادیں کس کے غلام ہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے...
شائع 12 جولائ 2021 11:36am

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

کراچی کی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں، اسلام آباد اور لاہور کی عدالتوں کی فیصلے پڑھ لیے جائیں تو حقیقت سامنے آجائے گی، ہم نیب اور کیسز سے گھبراتے نہیں، نیب کے چیئرمین بتادیں کس کے غلام ہیں، جو وزراء کہتے تھے کہ ہم نے انہیں پکڑا ہے آج وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کا مطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں، وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار کون ہے، حکومت مہنگی ترین ایل این جی خرید کر بجلی بنا رہی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے جتنا جلدی الیکشن ہو اچھا ہے۔

NAB

Shahid Khaqan Abbasi