Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'سندھ میں ترقیاتی کام پپلز پارٹی کی ذمہ داری تھی جو پی ٹی آئی کررہی ہے'

وفاقی وزیرمیری ٹائم سیکیورٹی افیئرعلی ذیدی کا کہناہےکہ سندھ ...
شائع 11 جولائ 2021 11:34pm

وفاقی وزیرمیری ٹائم سیکیورٹی افیئرعلی ذیدی کا کہناہےکہ سندھ میں ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کی ذمہ داری تھی جو پی ٹی آئی کررہی ہے۔18ویں ترمیم کےبعدترقیاتی کام کروانے کی بجائے اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے۔سنا ہے مرتضی وہاب کو بھی اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔

انصاف ہاوس کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں جو بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ پپلز پارٹی کا کام تھا تاہم ہمیں کرنے پڑھ رہے ہیں۔ سندھ میں ترقیاتی کام کرانے کی بجائے صرف اشتہاری مہم چلائی جارہی ہے۔

علی زیدی کاکہناتھاکہ کراچی میں 14سالوں میں ایک بس پانی ٹینکر سے ملے گا لائن سے نہیں۔فائر برگیڈ کا نظام تباہ حال تھا، ایف ڈبلیو او نے صفائی کروائی 2019 میں شہر کو ڈوبنے نہیں دیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی نہیں ہے صرف تقسیم مسئلہ ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جارہا ہے تو ڈیلیور بھی کریں۔

اس موقع پر سابق سی پی ایل سی چیف نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی۔

Ali Zaidi

PPP

Murtaza Wahab

Federal Minister