Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف ایف آئی اے کو کسی سوال کا جواب دینےکو تیار نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 11 جولائ 2021 01:33pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر 25ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجنے کا الزام ہے، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینےکو تیار نہیں، کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینےکو تیار نہیں، کہتے ہیں بچوں کو پتہ ہو گا بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ ۔

fawad chaudhry

Shehbaz Sharif

Information Minister

FIA

پاکستان

اسلام آباد