Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیر،پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کشمیر، پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور...
شائع 11 جولائ 2021 12:48pm

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کشمیر، پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور بالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے تاہم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2روز کے دوران ملک کے بیشتربالائی ، وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم اسلام آباد سمیت کشمیر،گلگت بلتستان ، بالائی اور وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 55،راولپنڈی 42 منڈی بہاؤالدین 14، مری 08 اور لاہور میں 04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 33، مالم جبہ 26 ، پاراچنار 06، بلوچستان کےعلاقے لسبیلہ 18 اور قلات میں 05ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں47 ، دالبندین ، ڈی آئی خان45اور سبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

punjab

KPK

islambad

Met Office

Rain

preduction