Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر الیکشن میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کو شکست ہوگی، وزیرداخلہ

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر...
شائع 11 جولائ 2021 10:55am

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر الیکشن میں بلاول بھٹو اور مریم نوازکو شکست ہوگی،الیکشن میں فتح عمران خان کا مقدر ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز اوربلاول بھٹو بیہودہ زبان استعمال کررہے ہیں،دونوں جانتے ہیں کہ وہ الیکشن ہارنے جارہے ہیں،آزادکشمیرالیکشن میں عمران خان کی فتح یقینی ہے،مریم غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کر رہی ہیں،مریم نواز کو اپنے لہجے پر غور کرنا چاہیئے،مریم نوازذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف 2چیزیں قومی ہیں، ایک تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور دوسری پاک فوج قومی ہے،ساری اپوزیشن جماعتیں اور قوم فوج کے ساتھ ہیں،قوم ملک کی سلامتی کیلئے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ امریکا پر شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹوکی سی وی میں کچھ بھی نہیں ہے ،ان کی سی وی میرےپاس ہے،بلاول بھٹو ان کے دل کا جانی اور سیاست کی رونق ہے۔

شیخ رشید نے مزیدکہا کہ الینشک میں دھاندلی کا شور شورمچایاجارہاہے،25جولائی کو بلےکےووٹ زیادہ نکلیں گے ، عمران خان دنیا میں کشمیر کا کیس لڑے گا۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Maryam Nawaz

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

rawalpndi

azad kashmir election