Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2021 03:26pm

لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کم ازکم 8ہفتوں کیلئے فلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم دیا ۔

لاہورہائیکورٹ میں والٹن ایئرپورٹ گرانے کیلئے جاری آرڈیننس کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ،ہائیکورٹ کی جانب سے متبادل ایئرپورٹ پرانفرااسٹرکچرکی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

لا ءافسر نے اپنے بیان میں عدالت کو بتا یا کہ انفرااسٹرکچررپورٹ اورمنتقلی کیلئے 8 سے 22 ہفتے درکارہیں۔

جس کے بعد لاہورہائیکورٹ نے والٹن ائیرپورٹ پرفلائنگ آپریشن بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سےحکم دیا گیا کہ کم سے کم 8ہفتوں میں فلائنگ آپریشن بحال کیا جائے۔

LHC

lahore