Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امین گنڈاپور کی ویڈیو:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد:وفاقی وزیرامور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2021 03:17pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرامور کشمیر امین گنڈا پور کی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیو کے معاملے پر آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ۔

وفاقی وزیرامور کشمیر امین گنڈا پورکی رقم تقسیم کرنے کی ویڈیوکے معاملے پر چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس (ر)رشید سلہریا نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ،جس کے متن میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزراء کوالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ 2021 کی خلاف ورزی سے روکا جائے اور صوبائی وزراء کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کریں ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا آزادانہ و منصفانہ انعقاد یقینی بنائے، کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں ریاستی وسائل استعمال نہ کئے جائیں جبکہ وفاقی، آزاد کشمیر اورصوبائی حکومتیں کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں،جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

اسلام آباد

imran khan

Federal Minister

Video

Letter to PM

Ali Ameen gandapur