Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں...
شائع 09 جولائ 2021 02:57pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کیلئے پولنگ 12ستمبر کو ہوگی، ریٹرننگ افسران 26جولائی سے 29جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3 اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی جبکہ وزیر اعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا ءکنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گا۔

ECP

اسلام آباد

Election

شیڈول

Announce

cantonment board