Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 پر ضمنی انتخاب 28 جولائی کو ہوگا

سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی38پر ضمنی انتخاب 28جولائی کو...
شائع 09 جولائ 2021 12:14pm

سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی38پر ضمنی انتخاب 28جولائی کو ہوگا، یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سیالکوٹ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی38 میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو ہونے جا رہا ہے، دیہی علاقوں پر مشتمل پی پی38میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 33ہزار422 ہے۔

ضمنی انتخاب میں کل 8امیدوارمیدان میں اتریں گے لیکن مسلم لیگ (ن)کےطارق سبحانی اور تحریک انصاف کے احسن سیلم بریار کے درمیان ہی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن)کےطارق سبحانی اس سے قبل 2013 کے جنرل الیکشن میں ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کےاحسن سیلم بریار پہلی بارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی،ضمنی انتخاب کلئے پولنگ 28 جولائی کو ہوگی۔

punjab assembly

Sialkot