کورونا وائرس کی چوتھی لہر: انڈور شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور جمز بند کرنے کا عندیہ
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نےکورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں انڈورشادی ہالز ،ریسٹورنٹس اورجمزبندکرنےکاعندیہ دے دیا۔
پہلی لہرمیں خوف تھا، دوسری میں احتیاط کا دامن تھاما لیکن تیسری میں غیرذمہ درانہ رویہ دیکھا گیا جس نے چوتھی لہرکے خدشات کو جنم دے دیا،کورونا وائرس کی چوتھی لہرکےخدشے کے باعث اسد عمرنے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انڈور ریسٹورنٹس ،انڈور شادیوں اورجمزکی بندش کاعندیہ دیتےہوئے کہا کہ انڈورتقریبات میں ویکسینیٹڈافرادکی شرط پر عمل نہیں ہورہا،ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی توبندش کے سواکوئی راستہ نہیں ہوگا۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 2ہفتے پہلے کہا تھاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلزچوتھی لہر کے آغاز کو ظاہرکررہےہیں۔
این سی او سی کے سربراہ کامزید کہنا تھاکہ اب واضح طور پر کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکی ابتدائی علامات کودیکھا جاسکتا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمدنہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاؤ بڑی وجوہات ہیں۔
2 weeks back I had tweeted that our artifical intelligence models are showing possible emergence of 4th wave. Now there are clear early signs of 4th wave starting. Poor sop compliance, coupled with spread of variants of concern, indian variant in particular, are the main cause.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
Comments are closed on this story.