Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کوترقی پرپہنچانےکیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی پر...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2021 02:52pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی پر پہنچانے کیلئے مستقبل کی منصوبہ بندی ضروری ہے،ملک کا روڈ میپ نہ ہو تو پھر مافیاز فائدہ اٹھاتے ہیں، حکومت ملکی بھلائی کےتق پالیسیز بنا رہی ہے،ڈالر ملک سے باہر جائے تو معیشت کو نقصان ہوتا ہے، ڈالر کےلئو شارٹ کٹ اپنایا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک نےہمیشہ مستقبل کے بارے میں سوچا،طویل مدتی روڈمیپ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،ملک کا روڈ میپ نہ ہو تو پھر مافیاز فائدہ اٹھاتے ہیں، حکومت ملکی بھلائی کیلئے پالیسیز بنا رہی ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایسےجیوکےکل مرجاناہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے درخت لگانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول اورشہروں کوصاف رکھنا ہے، ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے درخت لگانےہوں گے،شہروں کیلئے ماسٹرپلان بنارہےہیں،اسلام آباددیکھتےہی دیکھتےمری تک پہنچ گیا،باغوں کا شہر لاہور آلودہ ترین ہوچکا ہے،کراچی میں سیوریج کاپانی سمندرمیں جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں میں الیکٹرک گاڑیاں لانا پڑیں گی،موٹرسائیکلوں کا زیادہ استعمال ہے ،الیکٹرک موٹرسائیکل لانا پڑیں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں کبھی خام مال کو استعمال کرنے کا نہیں سوچاگیا،ملک میں زیادہ ڈالرآئیں گےتوملک امیر ہوجائے گا ،ڈالرز زیادہ باہر جائیں گے تو ملک غریب ہو جائے گا، ہمیں امپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن شارٹ کٹ کی وجہ سے امپورٹ کر لیتےہیں، امپورٹ سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چین نےبرآمدات بڑھاکرترقی کی،ملک سےڈالرباہرجائےتوروپےپردباؤبڑھ جاتا ہے،روپےپردباؤبڑھنےسےہمیں قرض لینا پڑتا ہے، اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے ،عو ام کا حکومت پر اعتمادبڑھانےکی کوشش کررہےہیں،ذہن کوغلامی سےنکالےبغیرہم ترقی نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پروٹوکول پر خرچ رقم بچا رہے ہیں، تین سال میں 108 کروڑ روپے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ کم کیا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کی قدر کرتے ہیں، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ترقی کیلئے ملکی وسائل اور خام مال کو استعمال کرنا ہوگا،وزیراعظم باہر سے آتا ہے تو کہتے ہیں کتنی رقم لے کر آئے ہو، بھیک لے کر آگئے تو کامیاب دورہ ہو گیا، دولت میں اضافہ کرنا ہے تو ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی۔

IK Address

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد