Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بابراعظم نے انگلینڈ کی پوری ٹیم تبدیل ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا

کارڈف:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میچ سے...
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2021 10:19am

کارڈف:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

پہلے ون ڈے میچ سے قبل کارڈف میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جو صورتحال پیدا ہوئی یہ کوئی آئیڈیل نہیں تھی اور اس صورتحال میں حریف ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ان حالات کو سمجھنا چاہیےکہ کووڈ کے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے اور ہم فینز کیلئے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے ہم بائیو سیکور ببل میں ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ای سی بی نے اعتماد دیا ہے ۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنے کھلاڑیوں کو کریڈٹ دوں گا جو ان حالات میں مثبت سوچ رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم پروفیشنل ہیں اور اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کرکٹ ہماری ترجیح ہے ،جب انگلینڈ کے کیمپ میں کووڈ 19 کیسز کا پتہ چلا تو ہمارے ذہن میں یہ نہیں آیا تھا کہ ہمیں کرکٹ نہیں کھیلنی ،ہمارا سارا فوکس کل کے میچ پر ہے اور ہم مثبت انداز سے میدان میں اتریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے لئے سیریز بہت اہم ہے ، بد قسمتی سے ہم نے جن کھلاڑیوں کیلئے پلان بنایا تھا اب وہ کھلاڑی تبدیل ہوگئے مگر ہمارے اینالسٹ نے نئے کھلاڑیوں کیلئے نیا پلان دیا ہے اور ہمارے فوکس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، انگلینڈ کی نمبر ون ٹیم ہے اور ہمیں بے خوف کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔

مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈربی میں ٹریننگ کرنے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا ہے، ہم کلرںب ہیں کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ جانا ہے ۔

babar azam

odi series

PAKVsEng

cardiff