Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طورخم سرحدمشروط آمدورفت اور تجارت کیلئے کھلی ہے، این سی او سی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وضاحت...
شائع 07 جولائ 2021 11:49am

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طورخم سرحد مشروط آمدورفت اور تجارت کیلئے کھلی ہے ۔

طورخم بارڈر بند ہونے سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے وضاحت جاری کردی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طور خم سرحد مشروط آمدورفت اور تجارت کیلئے کھلی ہے،سرحد دو طرفہ تجارت کیلئے بھی کھلی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستان واپس آسکتے ہیں، پاکستان میں موجود افغانوں کو واپس جانےکی اجازت ہے ،افغانستان سے علاج کیلئے پاکستان آنے کی بھی اجازت ہے، آمدورفت کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہے۔

NCOC

اسلام آباد

trade

Opening

Torkham Border