Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون ڈے میچز: کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ میں سے کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا؟

کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں اب تک کھیلے گئے ...
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2021 10:48am

کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کارڈف میں اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہا؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے ،جس کا پہلا میچ کل کارڈف کے صوفیا گارڈن میں کھیلا جائے گا۔

کارڈف میں پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں 3 مرتبہ مدمقابل آئیں، جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ،قومی ٹیم نے اس میدان پر 2 فتوحات سمیٹی جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 30 اگست 2006 کو کھیلا گیا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا جبکہ دوسرا میچ 4 ستمبر 2016 کو کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دی۔

اس کے بعد تیسرے میچ میں قومی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے سامنا ہوا، یہ میچ 14 جون 2017 کو اسی میدان پر کھیلا گیا ، جس میں پاکستان نے فیورٹ انگلینڈ کو با آسانی 8 وکٹوں سے دھول چٹائی ۔

اس کے علاوہ کارڈف کے میدان پر پاکستان ٹیم کا آسٹریلیا اور سری لنکا سے بھی سامنا ہوچکا ہے،9 جون 2001 کو کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے 12جون 2017کو چیمئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں سری لنکا کو 3وکٹوں سے پچھاڑا تھا۔

England

eng vs pak tour 2021

odi series