Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش ٹیم پر کورونا کا وار، 7 ارکان میں وائرس کی تصدیق، پوری ٹیم تبدیل

لندن : پاکستان کیخلاف سیریزسے قبل انگلش ٹیم پر کورونا کا وار...
شائع 07 جولائ 2021 09:13am

لندن : پاکستان کیخلاف سیریزسے قبل انگلش ٹیم پر کورونا کا وار ہوگیا،ٹیم کے 7ارکان میں وائرس کی تصدیق کے بعد پوری ٹیم تبدیل کردی گئی۔

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، بائیوسیکیور ببل میں کورونا نے حملہ کردیا،7ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

متاثرہ ارکان میں 3کرکٹرز اور4آفیشلز شامل ہیں، انگلش بورڈ کی دوڑیں لگ گئیں، پورے اسکواڈ کو آئسولیٹ کردیا۔

سیریز کے پیش نظر نیا اسکواڈ منتخب کرلیا گیا،18رکنی اسکواڈ میں 9نئے چہرے شامل ہیں، ونس، مالان، گریگری اور ثاقب محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے جمعرات کو کارڈف میں کھیلا جائے گا،انگلش ٹیم کے نئے 18رکنی اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔

london

coronavirus

پاکستان

England

PAKVsEng