Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'رواں سال میں چین، پاکستان کی آزمودہ دوستی کو ایک نئی سمت اور استحکام ملے گا'

وزیر اعظم عمران خان نے ورچوئل خطاب میں کہا پاکستان اور چین بھائی بھائی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا راز اس کی عوامی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
شائع 06 جولائ 2021 10:46pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں رواں سال میں چین اور پاکستان کی آزمودہ دوستی کو ایک نئی سمت اور استحکام ملے گا۔

وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عالمی سیاسی جماعتوں کے ایک سربراہی اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین بھائی بھائی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا راز اس کی عوامی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال احساس پروگرام شروع کیا جس کے تحت 80 لاکھ لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

ریڈیو پاکستان

china

pm imran khan

پاکستان

Communist Party of China