نیب نے نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کو طلبی کانوٹس جاری کردیا
اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب )نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، آصف علی زرداری نے ممکنہ گرفتاری سے بچنےکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا ،نیب نے نیویارک فلیٹ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کوطلبی کانوٹس جاری کردیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی،ضمانت کی درخواست کے ساتھ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے نیویارک فلیٹ کے حوالے سے آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کی حصول کیلئے نوٹس جاری کیا، نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نیب کا کال نوٹس معطل کیا جائے اور ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.