کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 ہفتے بعد سی این جی کی فراہمی بحال
کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 ہفتے بعد سی این جی کی فراہمی بحال کردی گئی لیکن قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
سندھ بھر میں14روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ، کوئی دھکا لگا کر گاڑی کو پمپ پر لایا تو کوئی جلدی جلدی سی این جی بھروا کر اپنی روزی پر بکل پڑا ۔
سی این جی اسٹیشنز مالکان بھی اپنی من مانیاں کرتے رہے کہیں 123 روپے فی کلو تو کہیں 145 روپے سی این جی فلنگ جاری ہے۔
شہری مزید 17روپے اضافے کو مسترد کر رہے ہیں ،کہتے ہیں سی این جی کی قیمت بڑھنے سے نقصان ہے ،پیٹرول پر گاڑی چلائیں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے اچانک سی این جی قیمتوں میں من مانی اضافہ کرنا مناسب نہیں ہمیں بھی کرایہ بڑھانا پڑے گا۔
ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ڈی ریگولیٹیڈ پرائس جاری کردیئے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 140روپے جبکہ سندھ کی دیگراضلاع میں135روپے رکھی گئی ہے ۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ بجٹ میں ایل این جی پر امپورٹ ڈیوٹی5فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے سی این جی پر جی سی وی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.