Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے لاہور، مزید 10شوگر مافیا طلب

ایف آئی اے لاہور نے چینی میں ازخود بحران پیدا کرنے اور ناجائز...
شائع 04 جولائ 2021 07:01pm

ایف آئی اے لاہور نے چینی میں ازخود بحران پیدا کرنے اور ناجائز منافع کمانےکے الزام میں مزید 10شوگرمافیا کو طلب کرلیاہے۔

ایف آئی اےذرائع کےمطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010کےتحت مزید10 شوگرمافیاسے تفصیلات طلب کیں۔ ملزمان کوچینی میں ازخود بحران پیدا کرنے اور ناجائزمنافع کمانےکےالزام میں طلب کیا۔تمام شوگرمافیاکو پراپرٹی،بینک اور گاڑیوں کاریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ملزمان30دن کےاندرخود پیش ہوکر متعلقہ تمام ریکارڈ پیش کریں۔ملک عابد علی،اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد، ندیم اشرف، محمود بھالی کو طلب کیا۔محمد راشد، عاطف اقبال پراچہ، منظور شہزاد ہیرا اور ماجد ملک کو بھی طلب کیا۔

FIA

sugar scandal

lahore

Summon