Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شدید گرمی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے،...
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2021 12:27pm

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا۔

کراچی میں گرم موسم اوراوپر سے بجلی کی بندش کےباعث شہری دہری اذیت سے دوچار ہوگئے۔

لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی،نارتھ کراچی، سرجانی، بنارس، گارڈن، کیماڑی اور اولڈسٹی ایریا سمیت کئی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹےبجلی کی بندش جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بندش کا کوئی وقت نہیں،نہ دن میں سکون ہے نہ رات میں چین کوئی پوچھنے والا نہیں،رات میں کئی گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔

ادھر کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

karachi

electricity

K Electric

Loadshedding