Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھرمیں اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد:ملک بھر میں اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر...
شائع 04 جولائ 2021 11:39am

اسلام آباد:ملک بھر میں اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے مویشی منڈیوں کیلےخ کورونا ہدایات جاری کرتےہوئے کہاکہ عیدالاضحیٰ کیلےش منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیزپر عمل کرنا ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کیلئے جاری ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی اور کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق تمام اسٹاف اور تاجروں کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، انتظامیہ کو داخلے پر ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہےتاہم اندرون شہر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے،ملک بھر میں لگائی جانے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 67لاکھ سے تجاوز کر گئی،جون کے مہینے میں8 لاکھ30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

Ban

Eid ul Azha