Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد:چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں...
شائع 04 جولائ 2021 10:24am

اسلام آباد:چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

وزرات صحت کے ذرائع کے مطابق 4 روز کے اندر مختلف کھیپوں کی صورت میں چین سے سائنو فارم اور سائنو ویک کی 20، 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جبکہ سائنو فارم ہی کی 13 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین سے 5 اور 6 جولائی کو سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جا ئیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق رواں ماہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ڈوز آنا بھی متوقع ہے۔

china

پاکستان

اسلام آباد

sinopharm vaccine