اس سال امتحانات ملتوی یا منسوخ نہیں ہوں گے، شفقت محمود
لاہور:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال امتحانات ملتوی یا منسوخ نہیں ہوں گے، کسی کو بغیر امتحان اگلے گریڈ میں پروموٹ نہیں کیا جائےگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ طلبہ اِدھر ادھر کی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، کورونا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوگیا ہے، پچھلے سال امتحانات منسوخ ہوئے لیکن اب سب صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اس سال ہر حال میں طالب علموں کے امتحانات لئے جائیں اور جو ڈیٹ شیٹ جاری ہوئی ہے، ان کے مطابق ہی طلباءکے امتحانات ہوں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جو پڑھائی سکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہوسکتی ، بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے، صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیاں دیں یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری جماعت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے آزادی صحافت پر قدغن لگے۔
Comments are closed on this story.