Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سوات:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج سوات میں سیاسی قوت...
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2021 12:21pm

سوات:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سوات میں ہونے والے جلسے سے آج مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف بھی خطاب کریں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ آج کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔

پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ءشریک ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی، سوات کے گراسی گراونڈ میں 18 فٹ چوڑا اور 120 فٹ لمبا سٹیج سجایا گیا جبکہ جلسہ گاہ میں ہزاروں کُرسیاں بھی سجائی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کےت گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ پارٹی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا،وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

ترجمان (ن)لیگ کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر دو بجے ہو گا ، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گروانڈ پہنچے گی۔

دوسری جانب انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دہشتگردی اور حملوں کا خطرہ ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی بھی ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

JUIF

Sawat

Molana Fazal ur Rehman