Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیم ڈار نے احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی

لاہور:آئی سی سی کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرامپائرعلیم ڈار نے حکومت نے...
شائع 04 جولائ 2021 09:18am

لاہور:آئی سی سی کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرامپائرعلیم ڈار نے حکومت نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹ امپائر احسن رضا کو ستارہ جرات دینے کی اپیل کردی۔

لاہور میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سابق مینجر اظہر زیدی کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے علیم ڈار اور احسن رضا کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی۔

اس موقع پر علیم ڈار نے ساتھی امپائر احسن رضا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ احسن نے سری لنکن بس پر حملے میں خود شدید زخمی ہونے کے باوجود غیر ملکی میچ ریفری کرس براڈ پر لیٹ کر اس کی جان بچائی تھی تاہم اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی کسی حکومت نے آج تک ان کی اس جرات و بہادری پر احسن کیلئےکچھ نہیں کیا، پی اینڈ ٹی جم خانہ کلب ہم دونوں کا کلب ہے اور اس کلب کے پلیٹ فارم سے حکومت سے اپیل ہے کہ احسن کو ستارہ جرات دیا جائے۔

آئی سی سی امپائر احسن رضا کا مؤقف تھا کہ کیرئیر میں ہمیشہ اپنی زمہ داری کو ایمانداری سے نبھا کر ملک کا نام روشن کیا ہے، اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کرکٹ فائنل سپر وائزر کرنے کا اعزاز حاصل ہے ،علیم ڈار، خالد محمود اور اظہر زیدی کی حوصلہ افزائی سے آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔

lahore

attack

aleem dar

Govt

sri lankan cricket team