Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کھلاڑیوں نے قرآن پر کس کی کپتانی میں نہ کھیلنے کا حلف اٹھایا؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی 2009 کے...
شائع 04 جولائ 2021 08:42am

سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے جنوبی افریقہ میں چیمپئنز ٹرافی 2009 کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ شاہد آفریدی کو قرار دے دیا۔ اس وقت کھلاڑیوں نے یونس خان کی کپتانی میں نہ کھیلنے کا عزم کرتے ہوئے قرآن پر حلف اٹھایا تھا۔ جن میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، مصباح الحق اور محمد یوسف پیش پیش تھے۔

یونس خان نے کہا کہ، 'مجھے لگتا ہے یہ کپتانی حاصل کرنے کا معاملہ تھا، شاہد آفریدی نے خود تسلیم کیا کہ وہ یہ شکایت لے کر اس وقت کے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے پاس گئے، آل راؤنڈر کراچی سے فلائیٹ میں اسلام آباد گئے اور بات بھی کی تو شاید ماسٹر مائنڈ بھی وہی ہوں گے، نجانے انہوں نے یہ بات کیوں کہی کہ شکایت ہے مگر یونس خان کو کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہتے۔'

یونس نے کہا کہ، 'جس نے بھی بات کی اس کا یہی کہنا تھا کہ یونس خان سخت مزاج ہیں، کرکٹرز ان کی کپتانی میں کھیلنا نہیں چاہتے، کسی نے خود یہ نہیں کہا کہ وہ کھیلنے کو تیار نہیں، سب دوسروں کی بات کرتے رہے۔'

PCB

Younis Khan

Shahid Afridi

Cricket News