Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کوئی قوم سیاسی استحکام کے بغیر متحد نہیں ہوسکتی'

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناءاللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آج...
شائع 03 جولائ 2021 06:31pm

مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثناءاللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آج بھی قوم کو یکجا نہ ہونےدیاگیا تو شائد ہم خطروں کا مقابلہ نہ کرسکیں۔آرمی چیف نےبھی پارلیمنٹ میں کہا کہ فوج تب ہی جنگ جیت سکتی ہے جب قوم کے ساتھ کھڑی ہو۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن لائیرز فورم کے کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج تک ملک کو ووٹ کی طاقت سے چلنے نہیں دیا گیا۔کوئی قوم سیاسی استحکام کے بغیر متحد نہیں ہو سکتی۔1979 اور 2001 میں جو فیصلے ہوئے ان کے تباہ کن نتائج سامنے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ بار کےلئے صدارتی امیدوار احسن بھون، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےلئے اکبر ڈوگر اور لاہور بار ایسوسی ایشن کےلئے فرہاد علی شاہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

Rana Sanaullah

Lahore High Court