Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نداڈار ٹی 20 میں 100وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

پاکستانی کرکٹرندا ڈار نے ٹی 20میں 100وکٹیں لینے والی پہلی ...
شائع 02 جولائ 2021 09:24am

پاکستانی کرکٹرندا ڈار نے ٹی 20میں 100وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی 34سالہ کرکٹر ندا ڈار ٹی 20میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پانچویں خاتون کرکٹر بن گئیں۔

ندا ڈار نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں انجام دیا جبکہ ڈریسنگ روم میں ندا کی کامیابی کا جشن بھی منایا گیا۔

آل راؤنڈرندا ڈار کا کہنا ہےکہ خوشی ہے کہ میں نے وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، اس اعزاز کی خوشی اور بھی زیادہ ہوتی اگر پاکستان میچ بھی جیت جاتا۔

واضح رہے کہ اس ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 10رنز سے شکست دے دی تھی۔

lahore

nida dar