Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید نے آزاد کشمیر انتخابات میں مہم چلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیرانتخابات...
شائع 01 جولائ 2021 02:30pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیرانتخابات میں مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیرانتخابات میں مہم چلانے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ 20 سے 25جولائی تک آزاد کشمیر انتخابات کی مہم شروع کروں گا، ڈیوٹی لگی تو آزاد کشمیر انتخابات میں وزیراعظم کے ساتھ رہوں گا، وزیراعظم کے ہمراہ آزاد کشمیر میں 5جلسوں میں شریک ہوں گے،سارے کشمیری بلے کو ووٹ دیں ۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاکہ 70سال میں کسی وزیراعظم نے پہلی بار واضح بات کی، امن عمل میں امریکا کے ساتھ ہیں لیکن کسی کو اڈے نہیں دیں گے،امریکا اور یورپ سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، چین سے اپنی دوستی کو داؤ پر نہیں لگاسکتے،کچھ طاقتیں پاکستان میں خرابی کی کوشش کریں گے،کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،افغانستان کی زمین بھی پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب ہاتھ بڑھایا ہے، بلاول بچہ ہے، شہباز شریف اورمریم میں فاصلے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر ڈرون حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، بھارتی حکومت بے بنیاد الزامات نہ گھڑےثبوت ہیں تو بھارتی وزارت داخلہ سامنے لائے، بھارت چاہتا ہے افغانستان میں امن نہ ہو،، ہماری کوشش ہے خطہ پرامن رہے ۔

pm imran khan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

azad kashmir election