Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا شیڈول جاری

لاہور:آزاد کشمیرانتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم...
شائع 01 جولائ 2021 09:34am

لاہور: آزاد کشمیرانتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

شیڈول کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز8جولائی سے 19جولائی تک آزاد کشمیرکا دورہ کریں گی،8جولائی کومظفرآباد میں جلسے سے دورہ کا آغازہوگا ۔

مریم نواز 9جولائی کو نیلم میں جلسہ سے خطاب کریں گی جبکہ 10جولائی کو شاردہ،11 جولائی کو ہٹیاں بالا،13جولائی کوٹلی،14جولائی ہجیرہ اور راولاکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

اس کے علاوہ مریم نواز 15جولائی کو بلوچ اورپلندری،17جولائی کوبھمبراورمیرپور،18جولائی کو باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جبکہ 19جولائی کومریم نوازحویلی اور عباس پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز 14جولائی کو ہجیرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

Maryam Nawaz

Election

lahore

Election Campaign