Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگراسکینڈل تحقیقات: حمزہ شہباز نے تحریری جواب جمع کرادیا

شوگراسکینڈل کی تحقیقات کےلئے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز ایف آئی ...
شائع 30 جون 2021 06:09pm

شوگراسکینڈل کی تحقیقات کےلئے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز ایف آئی اے ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔

قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنےایف آئی اے کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو رمضان اور العریبیہ شوگر ملز میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے اور تحریری جواب بھی جمع کرایا۔

حمزہ شہباز کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ تمام سوالات کے جواب دے دیے۔اب مزید تفتیش کی گنجائش نہیں رہی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز 15 سوالات میں سے ایک کا بھی جواب نہ دے سکے اور کسی بھی کمپنی کا ریکارڈ فراہم نہ کر سکے۔

ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات پرحمزہ شہباز نے صرف ایک ہی جواب دیا 'مجھے نہیں معلوم'۔

پچاس منٹ تک تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جواب دینے کے بعد حمزہ شہباز ایف آئی اے سے روانہ ہوگئے۔

FIA

investigation

Sugar Scandal case