Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کی ایف آئی اے میں کل دوبارہ پیشی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کل شوگراسکینڈل کی...
شائع 29 جون 2021 06:38pm

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کل شوگراسکینڈل کی تحقیقات کےلئےایف آئی اےلاہورمیں دوبارہ پیش ہوں گے.مسلم لیگ ن نےپیشی پر کارکنوں کوزیادہ تعداد میں پہنچنے کی کال دے دی۔

ایف آئی اےکی انویسٹی گیشن ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز سےرمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔حمزہ شہباز شریف پرہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔حمزہ شہباز کو متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھی بھجوا دیا گیا تھا۔

حمزہ شہباز24جون کو بھی ایف آئی اے میں پیش ہوئےتھے تاہم ذرائع کے مطابق وہ بہت سے اہم سوالات کے جوابات نہیں دے سکے تھے جس کے لئے انہوں نے اپنی لیگل اور فنانس کی ٹیم سے مشاورت کےلئے وقت مانگا تھا اور 30 جون کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا تھا۔

hamza shahbaz

punjab

Opposition leader