Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دھماکے میں”این ڈی ایس“ اور ”را “ کے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس “اور بھارتی ...
شائع 29 جون 2021 02:09pm

لاہور دھماکے میں افغان خفیہ ایجنسی ”این ڈی ایس “اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی مذموم ارادے ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے،لاہور میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں بھارت اور افغانستان کا ہاتھ نکلا ،این ڈی ایس اور را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مذموم عزائم کا سراغ لگا لیا، پاکستان میں امن اور ترقی دُشمن کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی، بھارت این ڈی ایس اور را کے ذریعے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہے۔

پاکستان ایک عرصے سے اس حوالے سے سوالات اُٹھاتا رہا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بار ہا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھے، بلوچستان، قبائلی اضلاع اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل ناکامی کے بعد این ڈی ایس اور را کی بے چینی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز سلیپرز سیل کے ذریعے دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مکمل چوکنا ہے، کیا بین الاقوامی ادارے ہندوستان کو کٹہرے میں لائیں گے؟ کیا اب بھی پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہے گا؟

lahore

NDS

Johar Town blast

RAW