Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ اسمبلی میں احتجاج: پی ٹی آئی کے 8ارکان کا ایوان میں داخلہ ممنوع قرار

کراچی :سندھ اسمبلی میں احتجاج پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ایکشن...
اپ ڈیٹ 29 جون 2021 02:11pm

کراچی :سندھ اسمبلی میں احتجاج پر اسپیکر آغاسراج درانی نے ایکشن لیتےہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 8ارکان کا ایوان میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی ہو یا پھر صوبائی اسمبلیاں منتخب ارکان نے شور شرابا،ہلڑ بازی اور نعرے بازی کو وتیرا بنالیا ہے،یہی کچھ ہواگزشتہ روزسندھ اسمبلی میں جہاں اپوزیشن ارکان چارپائی اور بستر لے کرایوان میں پہنچ گئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایکشن لیتے ہوئے تحریک انصاف کے 8 ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی۔

تحریک انصاف کے سعید احمد، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی عزیز،عدیل احمد،، شاہنواز جدون، بلال احمد، راجا اظہر پر پابندی لگائی گئی ہے، تمام ارکان گزشتہ روز ایوان میں چارپائی لے آئے تھے۔

معززایوان کے منتخب نمائندگان کی جانب سے احتجاج کے دوران اختیارکئے جانےوالےطریقوں پرعوام یہ سوچنے پر مجبورہیں کہ جمہوریت کے نام لیواکیااحتجاج کے دوران جمہوری طریقےاختیارنہیں کرسکتے؟۔

karachi

Sindh Assembly