اسلام آباد میں واقع اٹلی کے سفارتخانے میں چوری
اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اٹلی کے سفارت خانے سے ایک ہزار شنجن ویزا سٹیکرز کی چوری ہوگئے ہیں۔
اطالوی سفارت خانے میں چوری کے حوالے سے وزارت خارجہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے چوری ہونے والے اٹلی کے ویزا اسٹیکرز کے نمبرز کے بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق اطالوی سفارتخانے کے لاکر سے ایک ہزار ویزا سٹیکرز چوری ہوئے، اطالوی سفارتخانہ معاملے کی خود بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
وزارت خارجہ کا خط میں مزہد کہنا تھا کہ وزارت داخلہ متعلقہ ویزا نمبرز والے اسٹیکرز کو داخلی اور خارجی پوائنٹس پر چیک کرے۔
مراسلے میں چوری شدہ ویزہ سٹیکرز پر سفر کرنے والوں کو حراست میں لینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ ’شنجین ویزوہ ‘ ایسا ویزا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص 26 یورپی ممالک میں بلا روک ٹوک جا سکتا ہے اور 90 روز میں کسی بھی ملک سے واپس آ سکتا ہے ۔
Comments are closed on this story.