Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم عمران خان

ناران:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر...
شائع 29 جون 2021 01:08pm

ناران:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں،سیاح خود کو محفوظ سمجھیں گے تو پاکستان آئیں گے،ناران،کاغان اورنتھیاگلی میں سیاحت کے نئےبہترین مواقع ہیں،پاکستان میں نتھیاگلی جیسے15نئےسیاحتی مقامات بنائےجاسکتےہیں۔

ناران میں نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں ،سیاحت کے فروغ کیلئےاقدامات کررہےہیں،مشکل حالات میں ملک چلارہےہیں،سرد یوں میں سیاحت کے فروغ کیلئےکام کرنا ہوگا،نتھیاگلی،کاغان اورناران میں سیاحت کےنئےبہترین مواقع ہیں،

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ممالک کےسیاح خودکومحفوظ سمجھیں گےتوپاکستان آئیں گے،سیاحت کےحوالےسےصوبائی حکومتوں کوقوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی اورتاریخی سیاحت کی گنجائش موجود ہے،پاکستان میں نتھیاگلی جیسے 15نئےسیاحتی مقامات بنائےجاسکتےہیں،سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے کئی کھیل متعارف کرائےجارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سردیوں میں سیاحت کو فروغ دینےکی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات پر بنانےچاہیئے ،لوگ سیاحت اورسیروتفریح کیلئےایسےمقامات کی طرف آتےہیں۔

IK Address

pm imran khan

پاکستان

tourism