Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی: 3سری لنکن کھلاڑیوں کوملک واپس بھجوانےکاحکم

لندن :انگلینڈ میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے 3...
شائع 29 جون 2021 10:40am

لندن :انگلینڈ میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو ملک واپس بھجوانے کا حکم دے دیاگیا۔

سری لنکا کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش ہونا پڑا تھا تو دوسری طرف اب سری لنکا کے3 کھلاڑیوں کوبائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے ،جس کی وجہ ‏سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس، نیروشن ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلاکا کی جانب سے بائیو سیکیور ‏ببل کی خلاف ورزی کرنا ہے۔

تینوں کھلاڑیوں کی عوامی مقامات پر ‏گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،جس کے باعث انہیں تحقیقات کا سامنا ہے۔

سری لنکن بورڈ نے خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف مذکورہ کھلاڑیوں کو معطل کر ‏دیا بلکہ انہیں فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے،تینوں کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ کا حصہ تھے۔

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کھلاڑیوں پر حکومت برطانیہ کی جانب سے ‏جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

london

return home

Sri Lanka