Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اے کا طیارہ بھارتی حدود میں داخل

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے کپتان نے...
شائع 29 جون 2021 09:42am

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کے کپتان نے خرابی موسم میں مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پیشہ ‏وارانہ تجربے کو بروئےکار لاتے ہوئے طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانےوالی پروازپی کے306کا بھارتی حدود میں داخلےکا ‏واقعہ جمعے کو پیش آیا،مسافروں کی سلامتی کے پیش نظرپی آئی اے طیارے کوبھارتی حدودمیں جانا پڑا اور کپتان نے ‏متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے ہی طیارےکارخ بھارت کی طرف موڑا ،طوفانی موسم سے بچنے کیلئے قوانین کےتحت پرواز کو بھارتی حدودسے گزارا گیا تھا۔

کپتان کےمطلع کرنے پر لاہوراوردہلی ایئرٹریکط کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی اوردونوں ‏ممالک میں ہاٹ لائن پر مبنی ایلفا کنٹرول اور ایئرڈیسنو کلیئرنس بھی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خراب موسم یاایمرجنسی میں انٹرنیلنٹ قوانین کے تحت پرواز ‏کسی بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہے تاہم ایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی اینو ‏آرگنائزینط رکن ممالک پر معاہدوں کی پاسداری لازم ہے۔

اسلام آباد

PIA

passengers