Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہندوستان ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کر رہا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایف...
شائع 28 جون 2021 02:21pm

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، فیٹف ایک تکنیکی فورم ہے، اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے، امریکا کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، ہم آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں، ہندوستان ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے،اگر ایف اے ٹی ایف کا مقصد، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنا ہے تو ہمارا بھی یہی ہدف ہے، ہم اپنے مقاصد کے تحت اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2سالوں میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جو پروگرام دیا گیا اس پر عملدرآمد بہت مشکل تھا لیکن ہم نے کیا، 14قوانین میں ترامیم کیں،نئی قانون سازی کی،انتظامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے،چین،سعودی عرب،ملائیشیا،انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ فیٹف کے معاملات کو سلجھانے کیلئے جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا،اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے۔

افغان صورتحال سے متعلق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کا فیصلہ افغانوں نے خود مل بیٹھ کر کرنا ہے، ہم نہیں کر سکتے،یہ فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے کہ وہاں قانون کسای ہونا چاہیئے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

United States

FATF