Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں آج سے درگاہیں اور مزارات کھول دیئے گئے

کراچی :سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے درگاہیں اور مزارات کھول...
شائع 28 جون 2021 09:24am

کراچی :سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے درگاہیں اور مزارات کھول دیئے گئے، بچوں اور 50سال سے زائد عمر کے افراد کے داخلے سمیت لنگر کی تقسیم پر پابندی ہوگی۔

محکمہ اوقاف سندھ نے آج سے درگاہیں اور مزارات کھولنے دیئے، مزارات پر ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا،بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو درگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ لنگرکی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں زائرین کو گھر سے وضو کرکے مزارات آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو 10منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

coronavirus

karachi

sindh