Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوہر ٹاؤن بم دھماکا: بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور:جوہرٹاؤن لاہوربم دھماکے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بارود سے...
اپ ڈیٹ 28 جون 2021 10:43am

لاہور:جوہرٹاؤن لاہوربم دھماکے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والے مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔

تحقیقاتی اداروں کی جوہر ٹاؤن لاہوربم دھماکے میں بڑی کامیابی مل گئی، ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر بارود سے بھری گاڑی لانے والے ملزم کوبھی گرفتار کرلیا گیا،ملزم کوراولپنڈی سے گرفتار کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کی گرفتاری کے بعد پہلے سے گرفتار گاڑی کے آخری مالک پیٹرپال ڈیوڈ نے بھی دہشتگرد کی شناخت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی 7 روز قبل گوجرانوالہ سے خریدی تھی۔

تحقیقاتی ادارے اس سے قبل پیٹر پال کے ڈرائیور سجاد حسین کو منڈی بہاؤالدین، لاہور لوئر مال سے رابطے میں رہنے والی خاتون کرن اور کار مکینک سمیت 10 افراد کو حراست میں لےچکے ہیں۔

lahore

Johar Town blast