Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے سندھ کے بجٹ کو مسترد کردیا

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سندھ کے بجٹ کو کالا بجٹ...
شائع 27 جون 2021 12:31pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سندھ کے بجٹ کو کالا بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا،حلیم عادل شیخ نے اسمبلی معاملات پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ اسمبلی میں بجٹ پراپوزیشن کو تقریر نہیں کرنےدی گئی، سندھ حکومت کو خوف تھا کہ ان کی کرپشن بے نقاب نہ ہوجائے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں 13سالوں میں1400ارب کی کرپشن ہوئی،آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق ہوئی،3روزقبل سندھ میں جمہوریت کاقتل ہوا،ملک میں جمہوریت کا اس سے بڑا قتل کیا ہوگا کہ فریال تالپور اور شرجیل میمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں آج جمہوری اقدار کا سوئم ہوگیا، جمہوریت کے قاتلوں کومعاف نہیں کریں گے،سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی نمائندگی نہیں۔

karachi

Sindh Assembly

budget

Haleem Adil Sheikh