مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر 2دھماکے، عمارت کی چھت تباہ
سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر 2دھماکے ہوئے جس سے عمارت کی چھت تباہ ہوگئی،حملے کیلےہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط کخلاعف جنگ جاری ہے،جموں کے ہوائی مستقر پر 2ڈرونز کے ذریعے حملہ کئے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دھماکا عمارت کے اندرجبکہ دوسرا کھلے حصے میں ہوا،دھماکے سے عمارت کی چھت کو نقصان پہنچاجبکہ دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقبوضہ وا دی کے دارالحکومت سری نگر میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوجی چوکی پر دستی بم پھینک دیا،حملے میں ایک شہری جاں بحق اور3افرادزخمی ہوگئے۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرانے کیلےو مودی سرکار کی کوششوں کو مسلسل ناکامی کا سامنا ہے،بھارت نواز کشمیری رہنماء اور وادی کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھی ریاست کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سری نگر میں گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ الیکشن سے قبل مقبوضہ وادی کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہوگا،انوکں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی سے قبل الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ 24جون کو نام نہاد کل جماعتی کانفرنس میں شریک بھارت نواز کشمیری رہنماؤں نے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ 5اگست کے یکطرفہ فیصلے کی واپسی تک وادی میں امن نہیں ہوگا۔
Comments are closed on this story.