Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کے تحفظ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں حکومت نے ایران اور...
شائع 26 جون 2021 08:50pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں حکومت نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں کے تحفظ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل88فیصد جبکہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا46 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پاک فوج، خفیہ اداروں اور عوام کے تعاون سے ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Iran

Federal Interior Minister

Sheikh Rasheed Ahmed

border