طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے ،امریکا کے انخلا ءکے اعلان کے بعد طالبان پر ہمارا اثر و رسوخ ختم ہوگیا، افغانستان میں پاک امریکا مفاد مشترک ہے،مودی کی حکومت نہ ہوتی تو بھارت سے تعلقات بہتر ہوچکے ہوتے
وزیراعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کو ویڈیو لنک پر انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کےدرمیان نئے بانڈ کی ضرورت ہے،پاکستان اور امریکا کےدرمیان مہذب تعلقات کی ضرورت ہے ،ایسےتعلقات جوامریکااور بھارت کےدرمیان موجودہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی قربانیاں دیں،اس جنگ میں 70ہزار پاکستانی شہیدہوئے،پاکستان کو150ارب ڈالرکانقصان ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ خودکش حملوں سے پاکستان میں مسائل بڑھے،ڈومورکےامریکی مطالبے سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوا،پاکستان نے وہ بھی کیا جو کرنے کا متحمل نہیں تھا،جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں اعتماد میں کمی آئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ،پاکستان سمجھتا ہے کہ اس نے بھاری قیمت ادا کی جبکہ امریکا کو لگتا تھاکہ پاکستان نے مطلوبہ اقدامات نہیں کئے،جس کی وجہ سے دونوں ممالک کےتعلقات میں اتارچڑھاؤآیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ مستقبل میں اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں پاکستان اورامریکا کامفاد مشترک ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ طالبان نےافغانستان پر قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے،امریکا کے انخلا کے اعلان کے بعد طالبان پر ہمارا اثر و رسوخ ختم ہوگیا،مودی حکومت نہ ہوتی توبھارت سےتعلقات بہترہوچکےہوتے۔
Comments are closed on this story.