Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاورزلمی کے 2کھلاڑی بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل

ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں حیدر علی...
شائع 24 جون 2021 02:50pm

ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ 6 میں پشاور زلمی کے 2 کھلاڑیوں حیدر علی اور عمید آصف کو بائیو سیکیورپروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پرمعطل کردیا گیا جبکہ حیدر علی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ،صہیب مقصود بطو ر متبادل کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6کیلئے بنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولزکی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے 2کھلاڑیوں حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو آج ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہر موجود افراد سےملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہے ، دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعے پر ٹورنامنٹ کے کوویڈ 19 مینجمنٹ پینل نے دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے متعلق فیصلہ جمعرات کو کیا۔

اس پنل میں بیرسٹر سلمان نصیر (پی سی بی ، چیف آپریٹنگ آفیسر) اور بابرحامد (ڈائریکٹر – کمرشل پی سی بی اور سربراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6) شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعدیہ دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہں ملےاور اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولشن میں جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی قومی کرکٹ ٹمم کے دورہ انگلنڈس اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا، صہیب مقصود اب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدر علی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

صہبو مقصود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے 11 میچز میں اب تک 363 رنز بناچکے ہیں، اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 40.33 اور اسٹرائیک 153کے قریب رہا۔

صہیب مقصود اس سے قبل 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی انٹرنشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

PCB

Suspend

ابوظہبی

peshawar zalmi

PSL6

Haider Ali