ضمانت دیں نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا تو آج ہی بلالیں گے، مریم نواز
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمانت دیں نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا تو آج ہی بلالیں گے،نوازشریف کےمنصوبےگروی رکھ کر قرض لیاجارہاہے،عمران خان نمائندہ وزیر اعظم نہیں ،ووٹ چوری کرکےمسلط کیاگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے نائب صدر (ن)لیگ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتی ہوں،دھماکے کے زخمیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
”حکومت کشمیرکافیصلہ کرچکی ہے“
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عوام کےنمائندہ وزیراعظم نہیں،الیکشن چوری کرکے ان کومسلط کیاگیا ہے،پاکستان کوایٹمی قوت بنانےکیلئےبڑی قربانیاں دی گئیں،حکومت کشمیرکافیصلہ کرچکی ہے،ایٹمی پروگرام ملک کے دفاع کا ضامن ہے۔
”یہ ضمانت دیں کہ نوازشریف کوکچھ نہیں ہوگا توآج شام ہی واپس بلالوں“
نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ یہ نوازشریف کے منصوبوں پرتنقیدکیاکرتےتھے،نواز شریف کے منصوبوں کوگروی رکھ کر قرض لیا جارہا ہے، آپ کوموٹروے اورایئرپورٹ گروی رکھوانے کااختیارکس نے دیا؟یہ ضمانت دیں کہ نوازشریف کوکچھ نہیں ہوگا،اگرضمانت دیں تو نواز شریف کوآج شام ہی واپس بلالوں۔
مریم نواز نے عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عثمان کاکڑکی موت پرسوال اٹھ رہے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیئے، پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہیں، اگرانہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا،ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، آوازدبانےسے مزید آوازیں اٹھیں گی۔
”عمران خان کا خواتین کےکپڑوں کوریپ سےجوڑنا ان کی ذہنیت ہے“
وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خواتین کےکپڑوں کوریپ سےجوڑنا ان کی ذہنیت ہے، عمران خان کےبیان سےریسپٹ کوحوصلہ ملےگا،کیا چھوٹی بچیوں کےساتھ زیاتی کے واقعات بھی لباس کی وجہ سےہوئے؟۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کا بیان مجرمانہ سوچ کا عکاس ہے،ریپ کےمجرم کے بجائے متاثرین کو ذمہ دارقراردینا افسوس ناک ہے ،موٹروےواقعے میں کیاخاتون نےغلط لباس پہناہواتھا ؟عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہوں۔
Comments are closed on this story.