Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، وزیرخارجہ

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 27 ایکشن ...
شائع 23 جون 2021 12:18pm

اسلام آباد :وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 27 ایکشن آئٹمز میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں ،ستائیسویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہو چکا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ،اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سےاپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایک ٹیکنیکل فورم ہے، اس حوالے سے پاکستان تکنیکی لوازمات پورے کر چکا ہے، ہمیں27 ایکشن آئٹمز دیئے گئے جن میں سے 26 پر کام مکمل کر چکے ہیں اور27ویں نکتے پر بھی بھرپور کام ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، اگر پاکستان پر محض ایک تلوار لٹکانا مقصود ہے تو یہ اور بات ہے، دیکھتے ہیں کہ پلیمری اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے، بھارت اس فورم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کو اس فورم کے سیاسی استعمال کی اجازت نہیں ملنی چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایکشن آئٹمز پر بھر پور کام ہونے کے بعد پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنا نامناسب ہو گا،پاکستان نے عالمی رائے اور قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کےو، جو قانون سازی درکار تھی وہ ہم نے کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا،پاکستان ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر چکا ہے، چاہتے ہیں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آ جائے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

FATF